ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے گروپ 1+5 کے ساتھ ایران کے مزید تعاون اور کامیاب مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تعمیری مذاکرات کی توقع رکھتا ہے۔
جلیلی نے کہا کہ ایران مکمل آمادگی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرےگا اور ایران کو مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے انھوں نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران صداقت اور انصاف کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتا ہے اور ایران اپنے قومی اور ملکی مفادات سے ہر گزپیچھے نہیں ہٹےگا انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس کو فرضی شکوک و شبہات کے ذریعہ روکا نہیں جاسکتا کیونکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ایرانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی فکر و سوچ تعمیری ہے اور ایران تعمیری سوچ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر حاضر ہوگا۔.......
/169